اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس کی آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائفر کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت اوپن کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست ان کیمرہ ہونے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کو سماعت کے دوران باہر نکالنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید یہ کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سیکشن 14 عدالتی کارروائی کے دوران غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالنے کی اجازت دیتا ہے، سیکشن 14 کے مطابق استغاثہ کو غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالنے کی درخواست دینا ہوتی ہے۔

اس کیس میں بھی استغاثہ غیر متعلقہ افراد اور عام عوام کی عدالتی کارروائی سے بے دخلی میں دلچسپی رکھتا ہے، استغاثہ غیر متعلقہ افراد اور عام عوام کی بے دخلی کے حوالے سے عدالت میں درخواست دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp