کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، سری لنکن وزارت کھیل نے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کے لیے ٹیم کی منظوری دیدی ہے۔

سری لنکا کی وزارت کھیل نے سری لنکا کی قومی ٹیم کے 17 کھلاڑیوں اور 13 معاون عملے کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کی منظوری دے دی ہے۔

اگرچہ، سری لنکا کرکٹ (SLC) نے ابھی تک باضابطہ طور پر اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم وزارت کھیل کے ذریعے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق، ٹورنامنٹ کے لیے منظور شدہ اسکواڈ اور معاون عملہ درج ذیل ہے:

داسن شاناکا (کپتان)، کشل مینڈس (نائب کپتان)، پتہم نسانکا، کوسل جنیت پریرا ( وکٹ کیپر)، چارتھ اسا لنکا، دیموتھ کرونارتنے،سدیرا سمارا وکراما، وینندو ہسرنگا (فٹنس سے مشروط)، دونیتھ ویلالگے، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا (فٹنس سے مشروط)، دلشان مدوشنکا(فٹنس سے مشروط)، لاہیرو کمارا، کسن راجیتھا، متھیشا پتھیرانا۔ ریزروز میں چمیکا کروناارتھنے، دوشن ہیمنتھا (نیوز وائر)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp