مہنگائی کے اس موسم میں آپ کیسے سستے ٹکٹ پر ہوائی سفر کر سکتے ہیں؟

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگر آپ چھٹیاں گزارنے یا کسی کام سے ہوائی سفر کرتے ہوئے  کہیں جانا چاہتے ہیں تو آپ کی خواہش ہو گی کہ آپ کو سستا ترین ٹکٹ مل جائے، ایسے میں گوگل فلائٹ آپ کی خدمت میں حاضر ہے، بس ! آپ کو گوگل فلائٹ سے معلومات لینا ہوں گی۔

گوگل فلائٹ مختلف پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا گراف فراہم کرتا ہے کہ کون سی پروازوں کے ٹکٹس کی قیمتیں اوسطا کم یا زیادہ ہیں، گوگل  کمپنی فلائٹ ایک ہی منزل کی طرف سفر کرنے والی پروازوں کا شیڈول اور اور ان کے ٹکٹس کی قیمت بھی بتاتی ہے، آپ مہینے یا ہفتے تک کی پروازوں کے شیڈول کی تفصیلات گوگل فلائٹ سے بہ آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ گوگل فلائٹ پر پروازوں کے ٹکٹس کی قیمت سے باخبر رہنے کو ایکٹو رہیں گے تو گوگل فلائٹ آپ کو مطلع کرے گا کہ کس پرواز کی ٹکٹ کی قیمت نمایاں طور پر کم ہوئی ہے۔

گوگل فلائٹ پر پروازوں کی تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

گوگل فلائٹ پر پروازوں کی تفصیلات

آپ گوگل فلائٹ پر مخصوص تاریخوں کے لیے ٹریکنگ ترتیب دے سکتے ہیں جیسا کہ آپ کے بچوں کی اسکول کی چھٹیاں یا ویک اینڈ۔ یا اگلے 3سے 6مہینوں میں پروازوں کے ٹکٹس کی قیمت کیا ہو گی؟ گوگل فلائٹ آپ کو ای میل کے ذریعے بتائے گا، اس سہولت کو  ایکٹو کرنے کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہیں۔

آپ گوگل فلائٹ سے اس کا بھی پتہ لگا سکتے ہیں کہ کون سی پرواز آپ کو کتنا سامان لے جانے کی اجازت دے رہی ہے اور کس دن یہ رعایت دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp