کوئٹہ: منشیات اسمگلروں کی فائرنگ سے اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں منشیات اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے 3 اہلکار زخمی  جبکہ ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اہل علاقہ کی جانب سے منشیات فروشی کے خلاف شکایت پر اے این ایف کی ٹیم نے کو ئٹہ شہر کے مغربی بائی پاس کے قریب ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ملزمان ہوٹل کی آڑ میں منشیات فروشی کا دھندہ کرتے تھے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دوران کارروائی ملزمان نے  اے این ایف کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے قریب سے گزرنے والے ایک ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

’ملزمان منشیات کا بیگ چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بیگ چیک کرنے پر 4 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘