شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی حالیہ فلم ’جوان‘ نے ان کی اپنی ہی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ خان ان دنوں اپنے ہی پرانے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، ان کی فلم ’جوان‘ بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ کنگ خان کی اپنی ہی فلم ’پٹھان‘ کے پاس تھا۔

شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز کے تیسرے ہفتے بعد ہی 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے اور ہندوستان میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی۔

بالی ووڈ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک انٹرٹینمنٹ کے مطابق فلم ’جوان‘ نے پیر کو 5.30 کروڑ روپے کمائے، ہندی سینما گھروں میں فلم نے 13.70 فیصد کمائی کی، محدود شوز کے باوجود تامل سینما گھروں میں  17.16 اور تیلگو سینیماؤں میں 16.93 فیصد کمائی کی۔

2023 Latest Movies India Box Office Collection | All Language

جوان نے ریلیز کے بعد پہلے ہفتے میں کل 391.33 کروڑ بھارتی روپے کمائے، دوسرے ہفتے میں فلم نے 137.06 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ فلم نے تیسرے ہفتے مقامی مارکیٹ میں 34.81 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے مطابق پیر کے روز جوان کی مجموعی کمائی 1004.92 کروڑ روپے تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی سال 2023 کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہو گی، یہ بات بھی دلچسپ ہوگی کہ آیا شاہ خان کی متوقع فلم ان کی اب تک کی سپر ہٹ فلموں یعنی جوان اور پٹھان کو مات دے سکے گی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن