جعلی انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی: ڈاکٹر جاوید اکرم

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں صوبائی وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر جعلی انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی۔

نگراں صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاہور میں نگراں وزیر برائے پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انجیکشن کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا ہے، انجیکشن سے متاثرہ 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ آشوبِ چشم میں مبتلا مریض احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp