اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 28 غیر ملکیوں اور 5 مقامی مشکوک اشخاص کو جانچ پڑتال کےلیے حراست میں لے لیا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کا سلسہ جاری اور اس سلسلے میں تھانہ شالیمار کے علاقے ایک سرچ آپریشن کیا گیا جس میں انسداد دہشتگری ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 100 گھروں، 90 مشکوک اشخاص، 20 گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکل کو چیک کیا گیا اور 28 غیر ملکیوں اور 5 دیگر کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے اور شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔