ایشین گیمز والی بال: پاکستان کی بھارت کو ہراکر 33 سال بعد 5 ویں پوزیشن

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر 5 ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ یہ سنہ 1990 کے بعد پہلا موقع ہے جب قومی والی بال ٹیم نے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کوبآسانی صفر کے مقابلے میں سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ،پاکستان کی جیت کا سکور 11-25، 20-25 اور 23-25 رہا۔

پاکستان کی جانب سے مراد جہاں اور مراد خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 1990 کے بعد پہلی بار ایشین گیمز میں ٹاپ 5 میں جگہ بنائی ہے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں قطر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

باکسنگ میں پاکستان کا شاندار آغاز

ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستان کے باکسر محمد قاسم نے 57 کلوگرام کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے باکسر کو ہرادیا۔

امارات کے نواف الزاہمی کے خلاف قاسم نے صفر کے مقابلے مٰں 5 پوائنٹس سے فتح حاصل کی۔ تمام 5 ججز نے قاسم کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل