کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کی روانگی: “اس بار صرف عوام کی دعاؤں پر نہ رہنا”

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے لیے روانہ ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی محبت اور سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بابر اعظم کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ایک صارف نے انڈیا روانگی سے قبل پاکستان ٹیم کی گروپ فوٹو اور بولر وسیم جونیئر کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا وسیم جونئیر ضرور بالی وڈ کی آفر کے ساتھ واپس آئیں گے۔


بشریٰ نامی صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیت کے آنا رب راکھا‘۔

ایک صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سب نے اسکول یونیفارم پہن رکھے ہیں؟

 

آر جے عمر نے بابر اعظم کی پاکستانی فینز سے دعائوں کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار صرف عوام کی دعائوں پر نہ رہنا بلکہ خود بھی کچھ پرفارم کرنے کی کوشش کرنا، ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیسٹ آف لک پاکستان‘۔

 

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی۔ اور ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ( پاکستان اور بھارت کا میچ) 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp