کون سی 5 عادات اختیار کر کے آپ 97 فیصد لوگوں سے بہتر بن سکتے ہیں؟

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر انسان اپنی زندگی ہنسی خوشی گزارنا چاہتا ہے، آج مہنگائی کے دور میں دو پل بھی کسی انسان کو خوشی کے نصیب ہو جائیں تو غنیمت ہے، انسان خوش رہنے کے لیے کیا کیا جتن کرتا ہے لیکن بعض اوقات پھر بھی انسان کو خوشی میسر نہیں آتی، یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر کوئی ہر وقت ہروقت خوش نہیں رہتا کیوں کہ خوشی کے ساتھ غمی بھی زندگی کا حصہ ہے لیکن غم کس کو اچھے لگتے ہیں، ہر انسان یہی چاہے گا کہ وہ ہمیشہ خوش ہی رہے۔

انسان اگر درج ذیل 5 عادات اختیار کرے تو 97 فیصد لوگوں سے زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔

صبح سویرے کے معمولات

ہر روز صبح سویرے اٹھنے کے لیے الارم لگائیں، جوں ہی الارم بجے تو اسے اسنوز پر نہ رکھیں بلکہ اپنا بستر چھوڑ کر واک کے لیے نکل جائیں، صبح کی سورج کی روشنی جسمانی توانائی کو بڑھانے اور بے خوابی کم کرنے میں مدد دیتی ہے اور چہل قدمی محسوس کرنے والے ہارمونز اینڈورفنز کے اخراج کو متحرک کرتی ہے۔ دھوپ میں چہل قدمی بھی کریں اور چلتے پھرتے 3چیزوں کے بارے میں سوچیں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں، 3چیزیں جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور 3تبدیلیاں جو آپ اپنے متعلقہ  لوگوں سے چاہتے ہیں۔

ویک اینڈ پر سفر کریں

روزانہ دفتر جانا، وہاں کام کرنے کے بعد واپس گھر آ کر کھانا کھا کر سو جانا انسان کو بور کر دیتا ہے، انسان انتظار کرتا رہتا ہے کہ کب دفتر سے چھٹی ہو اور وہ گھر پر آرام کرے۔ لیکن ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ چھٹی والے دن گھر پر آرام کرنے کے بجائے کوئی چھوٹا سا سفر کریں وہ بھی پیدل، اس سفر میں کوئی ایسا کام کریں جو آپ کا شوق رہا ہو، یہ آپ کے حوصلے کو بڑھائے گا اور آپ خوشی محسوس کریں گے۔

اپنے جسم پر دھیان دیں

خوبصورت نظر آنے کی کوشش نہ کرنا اس بات کی علامت نہیں ہے کہ آپ صبح کا کچھ وقت بچا رہے ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ خود کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ خیال یہ نہیں ہے کہ ہزاروں روپے کپڑوں، میک اپ اور سکن کیئر پر خرچ کیے جائیں بلکہ ہر روز غسل کریں، اچھی فٹنگ میں کپڑے پہنیں، بالوں کو اچھی طرح کنگھی کریں، ایسا کرنے سے بھی انسان تروتازگی محسوس کرتا ہے اور قدرے خوش رہتا ہے۔

رشتہ داروں، خاندان اور دوستوں کے ساتھ بہتر تعلقات

ہرانسان کی زندگی میں کچھ مسائل ہوتے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ہم ان پر کام کرنا بھول جاتے ہیں۔ بس! ہم اپنا کیریئر بنانے میں بہت مصروف ہوتے ہیں۔ سخت محنت کرتے ہوئے کسی دوست، رشتہ دار یا خاندان کے کے ساتھ خراب تعلقات جیسے مسائل کو حل کرنا نہ بھولیں۔ صرف کمانے کی جستجو میں اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہ کرنا آپ کو بدترین ذہنی اذیت میں مبتلا کر سکتا ہے۔ لہذا ان کے ساتھ تعلقات بہتر کریں، ایسا کرنے سے آپ کو ذہنی سکون ہو گا اور آپ خوشی محسوس کریں گے۔

اپنی صحت پر توجہ دیں

آپ کو زندگی میں بہت سے کام کرنے کے لیے صحت مند ہونا ضروری ہے، دن بھر تھکا ہوا رہنا آپ میں توانائی کم کر سکتا ہے۔ رات کو موبائل پر انٹرنیٹ یا ٹی وی اسکرین پر وقت گزارنے کے بجائے تھوڑی دیر کوئی کتاب پڑھیں، اس سے آپ کو اچھی نیند ملے گی، روزانہ ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ زیادہ پانی پئیں، صحت مند غذائیں کھائیں، ایسا کرنے سے آپ کی صحت بہتر ہو گی، آپ صحت مند رہیں گے تو یقینا آپ خوش بھی رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp