’ یہ پِچ بہترین ہائی وے ہے‘ روی شاستری کا دھواں دار آسٹریلوی بیٹنگ پر تبصرہ

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راجکوٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔

بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے سابق کرکٹر اور ہیڈکوچ روی شاستری نے دوران کمنڑی راجکوٹ کی پِچ کو بہترین ہائی وے قرار دے دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر سابق کرکٹر کے بیان پر لوگوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی زبردست شروعات کے بعد روی شاستری راجکوٹ پچ پر بات کرتے ہیں۔

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے راجکوٹ کی پِچ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم گڑھوں کے لیے سڑکیں بنانے جا رہے ہیں تو کم از کم ہمیں باؤنڈری کی رسیوں کو پیچھے دھکیلنا چاہیے، بالخصوص ایسے میدانوں پر جہاں اس کی جگہ موجود ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز کی بہترین بیٹنگ اوسط ہونے کی یہ بھی ایک وجہ ہے کہ وہ ان روڈ جیسی پچوں پہ چھوٹی باؤنڈریز رکھ کے کھیلتے ہیں۔

بھارتی صارف نے آسٹریلیا کی بہترین بیٹنگ اور بھارت کی دھلائی ہوتے دیکھ کر سابق کپتان پاکستان سرفراز احمد کی جمائی لیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آسٹریلیا کی دھواں دھار بیٹنگ پر بھارتی شائقین کا ردعمل کچھ اس طرح کا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا