‘فلائٹ میں بیٹھے بیٹھے آمد ہوئی ہے’ علی ظفر کے کرکٹ ورلڈ کپ اینتھم کا ٹائٹل کیا ہوگا؟

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس کے لیے چند روز قبل بھارت نے آفیشل اینتھم ریلیز کیا جو شائقین کرکٹ کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ ہمیشہ کی طرح صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رخ کیا اور پاکستانی گلوگار علی ظفر سے ورلڈ کپ کے نئے اینتھم کی فرمائش کر ڈالی۔

صارفین کے بےحد اصرار کے بعد علی ظفر نے ورلڈکپ اینتھم بنانے کا اعلان کردیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد ہی اینتھم بنا کر مداحوں کی فرمائش پوری کردیں گے۔

اس واقعے کے چند روز بعد آج گلوگار علی ظفر نے ورلڈ کپ اینتھم کے حوالے سے ایک بار پھر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ورلڈ کپ کے ترانے کے حوالے سے ایک اچھی خبر! ابھی فلائٹ میں بیٹھے بیٹھے ایک آمد ہوئی ہے ، کام شروع ہوگیا ہے اینتھم کا ٹائٹل ایک دم سے آیا، ‘مزہ آیا’

انہوں نے مزید لکھا میں نے اپنے دوست پروڈیوسر علی مصطفی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے جنہوں نے ‘اب کھیل جمے گا’ جیسے ترانوں میں بھی میرے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ‘مزہ آیا’ اینتھم کے لیے ان کو کچھ گرافکس اور ویژول کی ضرورت ہے ، جس کا سب سے اچھا ہوگا اس کو ویڈیو میں شامل کیا جائے گا۔

 


علی ظفر کی پوسٹ پر صارفین نے تبصروں کا ایک انبار لگا دیا ، کسی نے درخواست کی کہ ان کو مایوس نہ کیا جائے تو کسی کا کہنا تھا کہ اب واقعی ورلڈ کپ کا مزہ آئے گا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا علی بھائی یہ تو اچھی خبر ہے ، مزہ آیا کافی اچھا ٹائٹل لگ رہا ہے ۔ اب مزید صبر نہیں ہوگا۔


واضح رہے کہ علی ظفر نے اس سے قبل پی ایس ایل کے لیے میلہ لوٹ لیا، سیٹی بجے گی اوردل سے جان لگا دی جیسے گانے گائے جو شائقین کو خوب پسند آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp