شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پہلا ادبی میلہ

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے پہلے ادبی میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کی 146 طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ میلہ پاک فوج کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

ادبی میلہ ، اسماء الحسنیٰ کی تلاوت ، ڈرائنگ اور پینٹنگ ، پشتو شاعری، اعلانیہ مقابلہ ، اردو کوئز، قومی گیت اور مضمون نویسی سمیت مختلف کیٹیگریز پر مشتمل تھا، جس میں حصہ لینے والے طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کا اندازہ لگایا گیا۔

اس تقریب کا مقصد طالبات کو ایک مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کرنا اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی ممکنہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

طلباء، اساتذہ اور مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کے اس اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہیے۔

یہ محسوس کیا گیا کہ قبائلی اضلاع کی لڑکیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں اس کے اظہار کے لیے مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp