کراچی میں حوالہ و ہنڈی کا کاروبار چلانے پر 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ حکام کے مطابق ایف آئی اے اینتی کرپشن سرکل کی ٹیم نے صدر کے علاقے میں ایک مارکیٹ پر چھاپہ مارکر ملزمان گرفتار کیے جو مبینہ طور پر موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ بیچنے کی آڑ میں حوالہ و ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل سے حوالہ و ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں اور وہ اب تک تقریباً ایک  ارب روپے سے زائد رقم کی حوالہ ٹرانسیکشن کر چکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے جو اب تک ساڑھے 7 کروڑ روپے کی مالیت کے برابر چینی کرنسی فراہم کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی اور دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp