امریکی صدر جوبائیڈن کا اچانک دورہ یوکرائن ، 500 ملین ڈالرامداد کا اعلان

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کے اچانک دورے پر دارالحکومت کیف پہنچ گئے ۔ انھوں نے یوکرین کے لئے 500 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ واروس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے ’’ سی این این کے مطابق صدر بائیڈن مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کیف پہنچے۔ یوکرین میں امریکی سفیر بریجٹ برنک نے ان کا استقبال کیا۔ ان کا قافلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے کے بعد مارینسکی محل پہنچا۔

داخلی دروازے پر یوکرینی صدر زیلنسکی اور خاتون اول  اولینا زیلنسکا نے امریکی صدر  کا استقبال کیا۔

ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے حملےکے بعد جو بائیڈن کے دورہ کیف کو سراہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا “جوزف بائیڈن، کیف میں خوش آمدید! آپ کا دورہ تمام یوکرینیوں کے لیے حمایت کی ایک انتہائی اہم علامت ہے،”

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی رہنما کا دورہ جنگ کے بعد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بائیڈن اپنے اتحادیوں کو یوکرین کی حمایت میں متحد رکھنے کے لیے دیکھ رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں جنگ میں شدت آنے کا خدشہ  ہے کیونکہ دونوں فریق متوقع کارروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کو 500 ملین ڈالر کا نیا فوجی امدادی پیکج فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے کہا کہ پیکج کا اعلان منگل کو کیا جائے گا اور یہ کہ واشنگٹن یوکرین کے قبضے میں ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (HIMARS) کے لیے مزید گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ جب دنیا یوکرین پر روس کے حملے کی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہی ہے، میں آج صدر زیلنسکی سے ملاقات کرنے اور یوکرین کی جمہوریت ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے یہاں موجود ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp