پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا اور دونوں ممالک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر جمعرات کو چینی سفارت خانہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین نے 74 برسوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی اور آج وہ اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اپنی آزادی کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے اور اس نے اندھیروں سے روشنی کی طرف اور پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھولا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے جس انداز میں دنیا کے سامنے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ متعارف کرایا اس سے ان کی قدر ومنزلت میں اضافہ ہوا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ چین کے ترقی و خوشحالی کے منصوبے سے یہ ثابت ہوا کہ چین مشترکہ خوشحالی اور مشترکہ ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے جس مقام پر چین آج پہنچ چکا ہے اس سے پاکستان ہی نہیں خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے عوام، حکومت، چینی سفارت خانے کے تمام عملے کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

تقریب میں چین کے سفیر جیان ژئی ڈانگ اور معزز مہمانوں نے چین کے قومی دن کی مناسبت سے مل کر کیک بھی کاٹا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان