پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارت کو ملک دشمن کہہ دیا۔
ذکاء اشرف نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پیار اور محبت سے کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دیے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنے پیسے نہیں دیے گئے جتنے میں نے دیے ہیں، کیونکہ میرا ایک ہی مقصد تھا کہ ہمارے کھلاڑی جب وہ کسی دشمن ملک میں کھیلنے جائیں تو ان کا مورال بلند ہونا چاہیے۔
ذکاء اشرف کے بیان کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر بھارتی شائقین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
جہاں سوشل میڈیا پر چیرمین پی سی بی کو تنقید کا سامنا ہے وہیں ان کی حمایت میں بھی لوگ سامنے آ رہے ہیں کہ یہ صرف ایک سیاسی اصطلاح ہے جس کو دونوں ممالک استعمال کرتے ہیں۔
انشل سکسینا نے کہا کہ ایک طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں پُر تپاک استقبال کیا گیا اور دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارت کو ’ملک دشمن‘ قرار دے دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہے کچھ بھی کر لیں پاکستان کی سوچ اور ایجنڈا واضح ہے۔
One side, Pakistan cricket team received enthusiastic welcome in India.
Other side, Pakistan Cricket Board (PCB) Chairman Zaka Ashraf termed India as "Dushman Mulk" (enemy country).
So, no matter what we do, Pakistan's mentality & agenda is clear. pic.twitter.com/oUbz8MYsl5
— Anshul Saxena (@AskAnshul) September 28, 2023
ایک صارف نے چیئرمین پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے بھارت مٰں استقبال کو دیکھیں اور پھر ذکاء اشرف کے بیان پر غور کریں جنہوں نے بھارت کو ملک دشمن کہا، انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کچھ لوگ اتنی نفرت کیوں رکھتے ہیں؟
Look at India's reception of Pakistani players and consider the remark made by the chairman of the PCB, Zaka Ashraf, who referred to India as 'Dushman Mulk'. It raises the question as to why certain individuals harbor so much hatred. #NamakHaram
https://t.co/2SVwVTWwEz— Wazhma Ayoubi 🇦🇫 (@WazhmaAyoubi) September 28, 2023
سپورٹس جرنلسٹ نجیب الحسنین نے وقار ذکاء کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بطور چیئرمین آپ کو ایسے الفاظ کا چناؤ زیب نہیں دیتا، جو آپ نے اس ملک کے لیے استعمال کیے جہاں پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہے اور اس کا شاندار استقبال بھی ہوا ہے،
کھلاڑیوں کو پیسے دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جناب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی صاحب کھلاڑیوں کو پیسے آپ نے نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیے ہیں۔
جناب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی صاحب کھلاڑیوں کو پیسے آپ نے نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیئے ہیں اور بطور چیئرمین آپ کو ایسے الفاظ کا چناؤ زیب نہیں دیتا، جو آپ نے اس ملک کیلئے استعمال کیے جہاں پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہے اور اس کا شاندار استقبال بھی ہوا ہے۔ pic.twitter.com/1nCKRn7hhv
— Najeeb ul Hasnain (@ImNajeebH) September 28, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ پُر سکون ہو جائیں ، یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو دونوں ملک ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ایک بھارتی صارف نے کہا کہ جہاں بھارت پاکستانی کھلاڑیوں اور عملے کا شاندار استقبال کر رہا ہے وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھارت کے حوالے سے بھیانک تبصرے کرتے ہوئے انہیں دشمن ملک قرار دے رہے ہیں۔
While India is extending a warm welcome to Pakistani players & staff, the Chairperson of the Pakistan Cricket Board — Zaka Ashraf, makes horrendous comments regarding India — calls it a "Dushman mulk" (enemy state)#WorldCup2023 #ZakaAshrafpic.twitter.com/6UREBoZ3P1
— Avinash Chandra Kishan (@Avickish) September 29, 2023
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی۔ اور ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا ( پاکستان اور بھارت کا میچ) 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔