حضور نبی کریم ﷺ نے انصاف قائم کیا اور غریب کا خیال رکھا، صدر عارف علوی

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر عارف علوی نے کہاکہ مدینہ کی ریاست تب قائم ہوئی جب نبی اکرم ﷺ نے وہاں انصاف کا نظام قائم کیا، اور سب سے بڑھ کر غریب کا خیال رکھا جس کے بعد ایک انقلاب برپا ہوا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی نے کہاکہ حضور اکرم ﷺ نے ایک ایسی ٹیم بنائی جس نے پوری دنیا میں انقلاب برپا کر دیا، جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

عارف علوی نے کہاکہ نبی اکرم ﷺ نے اشرافیہ اور ظلم و جبر کے نظام کے خلاف آواز اٹھائی، اس کے بعد ایک ایسی ٹیم تیار کی جس نے ان کے احکامات کی روشنی میں دنیا میں اپنی حکومت قائم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا نظام انصاف پر مبنی ہے، اسلام نے ہمیشہ ظلم و جبر کے خلاف لڑنے کا درس دیا ہے۔ اگر ہم اسلام کو سمجھیں تو ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ نبی ﷺ کی تعلیمات ہی ہمارے لیے بہترین کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp