پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ابتدائی آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے 26 سے 28 ستمبر 2023 تک ریاض میں جی سی سی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے مذاکرات کے حتمی دور میں ایف ٹی اے کو حتمی شکل دی۔
Pakistan and Gulf Cooperation Council (GCC) finalise the Free Trade Agreement. Federal Minister for Commerce Dr. Ejaz and Secretary General GCC signed the joint statement.#Pakistan #GCC #FTA #Growth #Prosperity pic.twitter.com/7GKfzLQ1lH
— Ministry of Commerce (MOC) (@mincompk) September 29, 2023
پاکستانی وفد اور خلیج تعاون کونسل کے حکام کے درمیان 2 روزہ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البودیوی نے دستخط کیے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین معاہدے پر جلد دستخط، توثیق اور عمل درآمد کے منتظر ہیں، جو فریقین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان ابتدائی معاہدہ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک اور دیگر عالمی بلاکوں کے ساتھ تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر اور اسے تسلیم کرتا ہے‘۔
جانب من توقيع معالي الأمين العام لـ #مجلس_التعاون ، ومعالي وزير التجارة في جمهورية #باكستان الإسلامية اتفاقية الأحرف الأولى للتجارة الحرة بين مجلس التعاون وجمهورية باكستان الإسلامية.#مجلس_التعاون#باكستان pic.twitter.com/aiRWNSRitN
— مجلس التعاون (@GCCSG) September 29, 2023
انہوں نے کہا کہ ’ تاریخی اقتصادی معاہدہ‘ دونوں فریقین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ معاہدہ فریقین کی ترقی اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا، اس سے دونوں فریقین کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
معالي الأمين العام لـ #مجلس_التعاون : اتفاقية الأحرف الأولى للتجارة الحرة بين #مجلس_التعاون وجمهورية #باكستان الإسلامية تأتي إدراكًا من دول المجلس بأهمية تعزيز العلاقات التجارية والتعاون الاقتصادي مع الدول والتكتلات الدولية.https://t.co/jojaKJRJkk#مجلس_التعاون#باكستان pic.twitter.com/H6C4g0F0CS
— مجلس التعاون (@GCCSG) September 28, 2023
بیان کے مطابق اس موقع پر گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ نگراں وزیر تجارت نے کہا کہ ہمارے جی سی سی کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور یہ معاہدہ (ایف ٹی اے) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے معاشی تعلقات بھی ان بہترین تعلقات کے مطابق ہوں۔
نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے ریاض میں جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) کو حتمی شکل دینے کے لیے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ مذاکرات مکمل کر لیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آزاد تجارتی معاہدہ( ایف ٹی اے) 2009 کے بعد سے کسی بھی ملک کے ساتھ جی سی سی کی طرف سے پہلا معاہدہ ہو گا۔ ہمارے جی سی سی کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور یہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے اقتصادی تعلقات ان بہترین تعلقات کے مطابق ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب جاسم محمد البودیوی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں ) نے اسے ممکن بنایا۔ میں دونوں جانب سے مذاکرات کرنے والی ٹیموں کا بھی ان کی محنت پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
I am happy to announce that we have concluded the negotiations with the Gulf Cooperation Council (GCC) for finalising the Pakistan-GCC Free Trade Agreement (FTA) at Riyadh.
The FTA has been the first by GCC with any country since 2009. We have excellent relations with all the… pic.twitter.com/qXgiABKNMK
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) September 29, 2023
واضح رہے کہ پاکستان 2005 سے جی سی سی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے )کا مطالبہ کر رہا ہے. گزشتہ سال جنوری میں دونوں فریقوں نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ 2022-26 کے پلان آف ایکشن کو حتمی شکل دی تھی۔
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق اس منصوبے میں سیاسی، سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، زرعی اور غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، ماحولیات، صحت، ثقافت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک ادارہ جاتی نقطہ نظر فراہم کیا گیا ہے۔