امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران اور شمالی کوریا کو مستقل خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے ’بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں سے نمٹنے کی حکمت عملی‘ کے عنوان سے اپنی دستاویز میں کہا کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر عمل نہیں کر رہا لیکن اس ملک کے پاس 2 ہفتوں سے بھی کم وقت میں جوہری ٹیکنولوجی کو فروغ دیتے ہوئے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
شمالی کوریا سے متعلق دستاویز میں کہا گیا کہ صلاحیت کی ترقی کے باعث شمالی کوریا تنازع کے کسی بھی مرحلے پر جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔
پینٹاگون کو روس اور چین سے بھی خطرات ہیں جن کا اظہار بھی مذکورہ دستاویز میں کیا گیا۔ دستاویز میں روس کو شدید خطرہ جبکہ چین کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا گیا۔