امریکا میں پالتو بلی کو ایوارڈ سے کیوں نوازا گیا؟

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا بھر میں پالتو جانوروں کی انشورنس کا اعلان کیا گیا ہے کیوں کہ نیویارک میں ایک گھر میں موجود بلی جو صوفہ نما بستر پر بند ہو کر زخمی ہو گئی تھی، اسے سال کے سب سے غیر معمولی پالتو جانوروں کی انشورنس کلیم کے لیے ’ہیمبون‘  ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امریکا بھر میں 15 واں سالانہ ’ہیمبون‘ ایوارڈ ایک ایسے کتے کے اعزاز میں دیا گیا تھا، جو ریفریجریٹر میں پھنس گیا تھا اور وہ پھنسے ہوئے دورانیے کے دوران ریفریجریٹر میں موجود ’ہیم‘ (سور کا گوشت) کھا کر زندہ رہا۔

جائلز (بلی کا نام) کے مالکان ریڈ اور کیٹلن نے بتایا کہ بلی صوفہ نما بستر کے نیچے بیٹھی تھی جب ریڈ کی سوتیلی ماں نے بستر لپیٹا تو بلی بھی صوفے کے اندر بند ہو گئی۔

جائلز کو اس لیے ’ہیمبون‘ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا کہ اس نے صوفے کے اندر زندگی کو لاحق خطرے سے اچھی طرح مقابلہ کیا اور زخمی ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہو گئی۔

پالتو جانوروں کی صحت کے نائب صدر اور نیشنل وائیڈ کے چیف ویٹرنری آفیسر جولس بینسن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جائلز کی حالت ظاہر کرتی ہے کہ پالتو جانوروں کے لیے ایک عام صورتحال کتنی آسانی سے غیر یقینی ہو سکتی ہے۔

ہم بہت خوش ہیں کہ جائلز کے مالکان اور ان کی ویٹرنری کیئر ٹیم کے فوری اقدامات نے انہیں جلد صحت یاب ہونے میں مدد دی۔ جائلز اور ان کے مالکان کو ہیمبون ایوارڈ میں ایک ٹرافی، ایک گفٹ کارڈ انعام کے طور پر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp