سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ میں شامل

جمعہ 29 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا کنوینربشیر میمن مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بشیر میمن پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایف آئی اے کے سربراہ تھے تاہم انہوں نے اپنی مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ پی ٹی آئی حکومت نے بشیر میمن کی پینشن روک دی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کی پینشن بحال کر دی گئی تھی۔ بشیر میمن کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے مخالفین کے خلاف ’بلاجواز‘ کیسز بنانے اور کارروائی کرنے کے احکامات نہ ماننے پر انہیں حکومتی عتاب کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت