کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ سبزی خور مائیک جیک نے 6 منٹ اور 49 سیکنڈ میں 50 کیرولائنا ریپرز جو ہیلاپینو مرچوں سے سینکڑوں گنا زیادہ تیز ہوتی ہیں کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا اور ایک نشست میں 135 مرچیں کھائیں۔
New record: Fastest time to eat 50 carolina reaper chilli peppers – 6 minutes and 49.20 seconds by Mike Jack 🇨🇦
He eventually went on to eat 135 peppers in this one sitting 🤯 pic.twitter.com/b5OxTBtbjd
— Guinness World Records (@GWR) September 26, 2023
اس کوشش کے بعد جیک ایک نشست میں سب سے زیادہ کیرولائنا ریپرز مرچیں کھانے والوں کے لیگ بورڈ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ 20 برس میں تیکھے کھانوں کو برداشت کرنے کی عادت ڈالی لیکن اب بھی انہیں مشکل پیش آتی ہے۔
دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مائک جیک نے کہا کہ مرچوں کا ابتدائی تجربہ شدید ہوتا ہے۔ دوسرا تجربہ اتنا برا نہیں ہوتا لیکن جیسے جیسے مرچیں منہ میں نئی جگہوں تک پہنچتی ہیں مرچوں کی شدت میں تیزی آجاتی ہے۔ منہ میں ہونے والی تکلیف کا معدے کی تکلیف سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
41 سالہ جیک کا کہنا تھا کہ کالج میں اس کے روم میٹ نے اسے سریراچا اور فرینک ریڈ ہاٹ جیسی تیکھی چٹنیوں سے متعارف کرایا ،جو بہت کڑوی تھیں۔ جیک نے انہیں پسند کیا اور اس کی برداشت بڑھنے لگی اور پھر اس کی پلیٹ میں کھانے سے کہیں زیادہ تیکھی چٹنی ہوتی تھی۔ 20 سال پہلے تیکھی چٹنیاں آسانی سے دستیاب نہیں تھیں، وہ میکسیکو کے ایک مقامی ہوٹل میں گئے، جس میں ایل یوکاٹیکو تیکھی چٹنی تھی جو انہوں نے حبانیرو چلی سے بنائی تھی۔