کراچی: درجہ حرارت میں تیزی، آئندہ 2 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے کراچی کے درجہ حرارت میں تیزی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ 2 روز تک موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے چند روز قبل پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ چند روز کراچی کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ درجہ حرارت بڑھنے کے بعد 38 سے 41 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پاک ویدر نیٹورک کے تحت لگائے گئے موسمی اسٹیشنز پر کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

پاک ویدر نیٹ ورک کے مطابق اس وقت شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 25 فیصد کے درمیان ہے۔ لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ 2 سے 4 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

یاد رہے اس سال کراچی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینٹی گریڈ 12 جون 2023 کو ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp