حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 318 روپے 18 پیسے میں ملے گا۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی باعث یہاں بھی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فرق پڑا ہے۔

واضح رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں کمی آئی ہے جس کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑا ہے۔

اس سے قبل ڈالر کی قدر مسلسل بڑھنے کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، تقریباً 2 ماہ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp