ٹاک شو میں لڑائی، بات تھانے تک جا پہنچی، افنان اللہ کی درخواست پر شیر افضل کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این ) کے سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ کے لیے درخواست دے رکھی تھی۔

اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست قبول کر لی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام کے دوران لڑائی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما افضل مروت کو فریق بنایا ہے۔

بعد ازاں سینیٹر افنان اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،میں اس معاملہ کی مکمل اور بھرپور پیروی کروں گا، انہوں نے بتایا کہ میں نے شیر افضل مروت کے خلاف حملہ آور ہونے اور قتل کی دھمکیوں ملنے کے حوالے سے درخواست دے رکھی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل درخواست جعلی ہے،میں نے اپنے لیٹر ہیڈ پر نہیں سادہ کاغذ پر درخواست دی تھی ۔پی ٹی آئی میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے۔

ادھر ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی تھی۔

افنان اللہ کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھاکہ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی پروگرام میں مجھے مارا پیٹا، انہوں نے مجھے تھپڑ بھی مارے جس کے باعث میں نیم بے ہوش ہوکر فرش پر گر پڑا۔مجھے اپنے زخموں کا علاج کروانا پڑا میرے سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا تھاکہ ایک موجودہ سینیٹر کو تشدد کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،میری درخواست پر انکوائری اور ایف آئی آر درج کی جائے،سینیٹر افنان اللہ نے درخواست ایس ایس پی اسلام آباد کے نام لکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت