سائفر کیس: پی ٹی آئی نے عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف جمع کرائے گئے چالان کو مسترد کر دیا

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف جمع کرائے گئے چالان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سائفر کے جعلی اور بوگس مقدمے کی طرح بے معنی اور بے وقعت ہے۔

ترجمان کے مطابق سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے جو کہ سابق وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ سائفر کو وفاقی کابینہ نے اپنے اختیارات کے تحت ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کو لاگو نہیں کیا جا سکتا اور یہ مقدمہ اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بار ہا سائفر کی آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس کے لیے چیف جسٹس اور صدر مملکت کوخطوط بھی ارسال کیے گئے لیکن آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

’جیل میں خفیہ ٹرائل سے لے کرسائفر کیس کی عدالتی کارروائی کو بلاجواز ملتوی کرنے تک بے انصافی کی نئی روایات قائم کی گئی ہیں‘۔

ترجمان پی ٹی آنے کہا ہے کہ ایک بے بنیاد مقدمے کی غیر قانونی کارروائی کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نا ہی قوم اسے قبول کرے گی۔

انہوں نے کہاک انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے سائفر کے معاملے پر ایک آزادانہ اورمنصفانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے