ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی کو ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری ملی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ دوسرے بچے کے باپ بننے والے ہیں۔

ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی ہوئی ہے اور اس سے قبل وہ ایک بچی کے والد ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما دوسری مرتبہ حاملہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں کسی بھی تقریب میں شرکت یا سفر سے گریز کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کو اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ حال ہی میں ایک میٹرنٹی ہوم میں دیکھا گیا ہے جس سے ان کے حاملہ ہونے کی خبروں کو تقویت ملتی ہے۔

ابھی تک ویرات کوہلی یا انوشکا شرما کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آنے کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے چاہنے والوں کو انتظار ہے کہ ویرات یا انوشکا کب اس سے پردہ اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی تھی جس کے بعد جوڑے کے ہاں 2021 میں بچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، لندن میں اہم مکالمہ

خضدار میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کا مکالمے اور سفارت کاری پر زور، وزیراعظم کا صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

لاہور سیوریج لائن حادثہ: کتنے ترقیاتی منصوبے حفاظتی اقدامات کے بغیر جاری ہیں؟

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی