وفاقی وزیر صحت نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے 2023 کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔ ملک بھر میں 2 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم میں 4.3 کروڑ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں صرف پولیو ویکسین ہی بچوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتی ہے۔

انہون نے کہا کہ والدین، سول سوسائٹی، اساتذہ، علماء کرام اور مذہبی سکالرز پولیو کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی غیرت اور عزت کا سوال ہے۔ افغانستان اور پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ہم پولیو کے خاتمے کے قریب آ چکے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کی جنگ والدین کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ پولیو رضا کار جب آپ کی دہلیز پر آئیں تو ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سدرن کے پی میں چوٹی کے آفیسرز تعینات کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp