جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر کاشتکاری کو فروغ دینے کا اہم ترین منصوبہ شروع کردیا گیا

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر نگرانی پاک فوج جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے ایک بڑے پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کے زیر نگرانی جنوبی وزیرستان کے ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔

پروجیکٹ کے ابتدا میں 1000 ایکڑ بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جائے گا اور اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف مقامی کاشتکاروں کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ غذائی قلت پر بھی قابو پایا جائے گا۔

یہ منصوبہ خوش حالی اور ترقی کے سفر میں پاک فوج کی جانب سے وزیرستان کے لوگوں کے لیے ایک اور تحفہ ہے۔ علاقے کے عوام نے اس پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا

ان کا کہنا ہے کہ  اس پروجیکٹ سے علاقہ میں وسیع پیمانے پر کاشتکاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp