‘میری فلائٹ کل تھی اور میں اب بھی ایئرپورٹ پر انتظار کر رہا ہوں’ : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایئرپورٹ پر پھنس گئے

پیر 2 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کل سے اپنی فلائٹ کا انتظار کر رہا ہوں اور بغیر اے سی کے پسینے میں شرابور یہاں باقی مسافروں کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں.

انہوں نے مزید لکھا کہ ترکش ایئر لائنز کے ساتھ انتہائی برا تجربہ ہے ،میری فلائٹ کل تھی اور میں اب بھی ایئرپورٹ پر انتظار کر رہا ہوں۔ایئر لائن کے عملے نے ہمیں 2 گھنٹے تک ایئر کنڈیشن کے بغیر جہاز میں بٹھایا۔

 


ان کی پوسٹ کے جواب میں صارفین نے ترکش ایئرلائن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور ان کو اس جلد ازجلد اس مسلے کا حل نکالنے کے لیے کہا۔ صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہی نہیں ہورہا کہ ترکش ایئر لائن ایسا کر سکتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ میں نے سنا تھا کہ ترکش ایئر لائن دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں سے ایک ہے اور یہی وجہ تھی کہ میں نے فلائٹ بک کروائی.

عملے نے پہلے کہا کہ بارش ہورہی ہے اس کی وجہ سے جہاز لیٹ ہوا ہے اور پھر انہوں نے ہمیں اے سی کے بغیر بٹھایا اور اب ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عملے کے مطابق یہ فلائٹ بھی کینسل کردی گئی ہے اور اب ہمیں دو تین دن مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp