آن لائن ٹیکسی سروس نے جہاں عوام کے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں وہیں ہراسانی اور لوٹ مار کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آئے روز خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے ایک آگاہی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس والے کس طرح فراڈ کرتے ہیں اور ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک لڑکی آن لائن ٹیکسی بُک کرواتی ہے اور ڈرائیور رائیڈ کینسل کرنے کے عوض کم پیسوں میں منزل پر پہنچانے کا کہتا ہے۔ ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر لڑکی رائیڈ کینسل کر دیتی ہے اور ڈرائیور کو دھمکی دیتی ہے کہ میں آپ کی ’پکار 15‘ پر شکایت کرتی ہوں۔
ویڈیو میں اسلام آباد پولیس نے پیغام دیا ہے کہ ’احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے‘۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو پر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے اس آگاہی مہم کو اچھا اقدام قرار دیا تو کسی نے مزید ویڈیو بہتر بنانے کے مزید مشورے دے ڈالے۔
ایک صارف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا عوام کی آگاہی کے لیے اچھا قدم ہے لیکن شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد پولیس کا عوام کی آگاہی کے لئے اچھا قدم ۔ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ https://t.co/vhfrQi9Byi
— Sa'adi Rahman (@RahmanSaadi) October 2, 2023
محمد علی لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی شامل کرے کہ رائیڈ کینسل کرنے کے اصرار، بات نہ ماننے پر دھمکیاں دینے یا وقت ضائع کرنے پر کمپنی ڈرائیور کی سکیورٹی سے معقول رقم کسٹمر کو بطور معاوضہ دے گی۔
اس پیغام کے ساتھ یہ بھی شامل کریں کہ رائیڈ کینسل کر کے کیش رائیڈ پر اصرار یا یہ بات نہ ماننے پر دھمکیاں دینے یا وقت ضائع کرنے پر کمپنی ڈرائیور کی سکیورٹی سے معقول رقم کسٹمر کو بطور معاوضہ دے گی@CareemPAK @bykeapk @SupportYango https://t.co/W37ieV2Xse
— Muhammad Ali (@CharSoAth) October 2, 2023
ایک صارف نے اسلام آباد پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنا کام درست طریقے سے کریں تو ایسی وارداتیں اور فراڈ بھی نہیں ہوں گے۔
اپ اپنا کام صحیح طریقے سے کرو تو یہ سارا کچھ جو ہو رہا ہے یہ نہیں ہوتا https://t.co/CtPBnGRGlZ
— @haizeekhan (@KhanHaizee) October 2, 2023
حسن شبیر نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ہم آئے روز دھوکا دہی کی نِت نئی کہانیاں اور واقعات سنتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے رائیڈ بک کرانے والے مسافروں اور خاص طور پر خواتین مسافروں کے لیے چند احتیاطی تدابیر دی ہیں۔
1۔ رائڈ جاری ہونے کے دوران کبھی بھی رائیڈ منسوخ کر کے کیپٹن یا ڈرائیور کے مشورے پر آف لائن رائیڈ قبول نہ کریں (جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے)
2۔ کسی بھی تنازع کی صورت میں کیپٹن کے ساتھ جھگڑے سے گریز کریں، کرایہ ادا کریں اور اس مسئلے کی اطلاع ٹیکسی کمپنی اور پولیس کو دیں۔ ایپس میں طے شدہ کرایہ سے زیادہ اضافی ادائیگی کے مطالبات کو کبھی تسلیم نہ کریں۔
3۔ ہمیشہ اپنے سفر کی تفصیلات (گوگل لوکیشن) کو اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کریں۔ انہیں آپ کے مقام اور شیڈول کا علم ہونا چاہیے۔
4۔ کبھی کپتان (رائیڈر) پر اپنی نجی معلومات ظاہر نہ کریں، جیسے آپ کا دفتر، پیشہ، پتہ، یا خاندانی تفصیلات۔ غیر ضروری گفتگو کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں اور ضرورت پڑنے پر محض غلط معلومات فراہم کریں۔
5۔ خواتین مسافر سواری شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے نمبر کے ساتھ ڈرائیور کی تصویر لیں۔ اس تصویر کو اپنے دوستوں اور فیملی گروپس کے ساتھ شیئر کریں۔
6۔ خواتین مسافر اپنی رازداری کی حفاظت کے لیے رائیڈ بک کرانے کے لیے کبھی بھی اپنے ذاتی فون نمبر کا استعمال نہ کریں، اور اگر آپ کے نمبر سے کال کر بھی لیں تو فوری طور پر ان کے نمبروں کو بلاک کریں۔
It is undeniable that, despite the checks and compliance measures implemented by trusted ride-sharing apps, numerous individuals with criminal intentions have become affiliated with platforms such as @CareemPAK, @Uber, and @inDrive as captains/taxi drivers. Regrettably, we… https://t.co/eg6m0BmE98 pic.twitter.com/uiNYgr4QDH
— Hasan Shabbir (@professor_hasan) October 2, 2023
7.اگر کار یا ڈرائیور آپ کی ایپ میں فراہم کردہ معلومات سے مختلف ہے تو کبھی بھی سواری کے ساتھ آگے نہ بڑھیں اور اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ کمپنیوں کو دیں۔
8.پک اپ اور ڈراپ آف کے مقامات کو ہمیشہ درست طریقے سے نشان زد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈرائیور ان کی پیروی کرے۔
9۔رائیڈ پولنگ پر کبھی اتفاق نہ کریں، اور اجنبیوں کو سواری میں شامل ہونے کی اجازت نہ دیں، چاہے خالی سیٹیں ہی کیوں نہ ہوں۔ اور اگر ڈرائیور اصرار کرے تو اس کی رپورٹ کریں۔