ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، وہ 7 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

رجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، پاکستان نیوی کی کمانڈنٹ کی تبدیلی کی تقریب 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹر میں ہو گی، تقریب میں نوید اشرف اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی چارج نوید اشرف کے حوالے کریں گے۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1995 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نوید اشرف ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج، برطانیہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

نوید اشرف پاکستان نیوی میں اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ کمانڈ پاکستان فلیٹ اور کمانڈ نٹ پاک نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ پرسنیل، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن کے عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نائب صدر بھی رہے۔

نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں چیف آف اسٹاف کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، نوید اشرف کو ہلال امتیاز(ملٹری) اور تمغہ بسالت بھی عطا کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل