تحریک انصاف کے مبینہ طور پر لاپتا قائدین اور کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے مبینہ طور پر جبری لاپتہ کیے گئے اپنے ذمہ داروں سمیت کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے اس ضمن میں نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر کو الگ الگ خطوط تحریر کیے ہیں۔ خط کی نقول چاروں نگراں وزراء اعلی کو بھی بھجوادی گئی ہیں۔

عمرایوب خان نے اپنے خط میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کئی روز سے لاپتہ ہونے کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

’ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، جب تک ان افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔‘

عمر ایوب خان نے امید ظاہر کی ہے کہ جبری طور پر گمشدہ کیے گئے افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟