پاکستان رینجرز سندھ کا غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران سیکڑوں غیر قانونی ہائیڈرینٹس سیل اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
آپریشن کراچی کے علاقے رمضان گوٹھ منگھوپیر، سیکٹر 4C، فٹبال گراؤنڈ چوک، سیکٹر 4D میمن کالونی، بسمہ اللہ مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن میں 10غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جسے رینجرز نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کرکے 5 پمپ، 2 الیکٹرک موٹرز، 2 واٹر ٹینکر، 3 جنریٹر، 3 واٹر ٹینک، وائر 100 میٹر، ایک DVR اور 2035 فٹ پائپ بھی برآمد کیا گیا۔
پاکستان رینجرز سندھ مجموعی طور پر 105غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار جبکہ 241 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔