ایک پاکستانی کی جان و مال کسی بھی دوسرے ملک اور مفاد سے مقدم ہے، آرمی چیف

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج نیشنل ایکشن پلان پر غور کرنے کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر سیکیورٹی حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔‘

اجلاس میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگرد مک و قوم کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے پر زور دیا گیا۔ جبکہ غیرملکیوں کے پاکستان سے انخلا کی حمایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں صرف پروف آف رجسٹریشن والے افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے اور تمام غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی پاکستان سے انخلا کے لیے ڈیڈ لائن دی جائے گی،  مقررہ ڈیڈ لائن تک انہیں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقرر ڈیڈ لائن تک پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں نے پاکستان نہ چھوڑا تو ان کی جائیدادیں قرق کر کے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، ڈیڈ لائن تک ان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں فروخت کر کے پاکستان چھوڑ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟