پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے 72 پیسے کا ہو گیاجبکہ گزشتہ روز روز 286روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.16 روپے، اماراتی درہم 77.78 روپے، قطری ریال 78.36 روپے، کویتی دینار 923.85 روپے اور بحرینی دینار 757.91 روپے کا رہا۔
.انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 180 روپے64 پیسے، کینیڈین ڈالر 208 روپے 58 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 345روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔