بھارت کے شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا وارم اپ میچ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی آج نائب کپتان شاداب خان کے حصے میں رہی۔
اس موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
پاکستان کی جانب سے جہاں میچ کا آغاز تو اچھا رہا لیکن وہیں قومی ٹیم کی فیلڈنگ بری بولنگ پرفارمنس کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر صارفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا، کھلاڑیوں نے جہاں مس فیلڈنگ کر کے ایکسٹرا رنز دیے وہیں محمد رضوان کی جگہ آج وکٹ کیپنگ کرنے والے محمد حارث نے میکس وویل کا اسٹمپ چھوڑ دیا۔
اسی حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ یحیی حسینی نے لکھا شدید تنقید اور سوالات کے باوجود ورلڈ کپ اسکواڈ میں بطور اضافی وکٹ کیپر شامل کئے جا نے والے محمد حارث نے حیدرآباد میں آسڑیلیا کے خلاف ورام اپ میں گلین میکس وویل اور الیکس کیری کا اسٹپمڈ چھوڑ دیا۔
شدید تنقید اور سوالات کے باوجود ورلڈ کپ اسکواڈ میں بطور اضافی وکٹ کیپر شامل کئے جا نے والے @iamharis63 نے حیدرآباد میں آسڑیلیا کے خلاف ورام اپ میں گلین میکس وویل اور الیکس کیری کا اسٹپمڈ چھوڑ دیا۔
— Syed Yahya Hussaini (@SYahyaHussaini) October 3, 2023
پاکستان کی جانب سے بری بولنگ پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کو بھول جائیں۔ اس بولنگ پرفارمنس کے ساتھ کوئی راستہ نہیں۔چِل مارو سارے دل نا لگاؤ۔
Forget about Pakistan reaching semi. With this bowling performance No Way.
Chill maro saray . Dil na lagaow. #PAKvsAUS— Nonipa (@london_isl) October 3, 2023
صارفین کا کہنا تھا کہ اس بری بولنگ پرفارمنس کے ساتھ تو ہم گروپ اسٹیج میں ہی باہر ہوجائیں گے۔ اسی حوالے سے ایک میم اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی اور لکھا قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ہم نے بھی ورلڈ کپ ٹرافی اللہ پر چھوڑ دی ہے ، کرکٹ فینز
قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ہم نے بھی ورلڈ کپ ٹرافی اللہ پر چھوڑ دی ہے ، کرکٹ فینز
— Broken News (@NewsParodyPk) October 3, 2023
میچ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے بار بار مس فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ان کے ویزے کینسل کر کے واپس بلائیں جبکہ ایک اور صارف نے فاسٹ بولر حارث روف کی انتہائی بری پرفارمنس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا حارث رؤف نے آج کے اسپیل میں 97 رنز دے کر اپنے جرسی نمبر کو خراج تحسین پیش کیا۔
Haris Rauf conceded 97 runs in today’s spell as he paid tribute to his jersey number.
— Lahori Guy 2.0 (@ShortCover_) October 3, 2023
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 83 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم وارنز 48 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 27، ایلکس کیری 11 جبکہ مارنس لیبوشین 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جبکہ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 جبکہ محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد نواز اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔