کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا سے شکست

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 351 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 47.4 اوورز میں 337 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور یوں میچ 14 رنز سے آسٹریلیا کے نام رہا۔

حیدرآباد دکن کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 83 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد وارنز 48 رنز بناکر  آؤٹ ہو گئے، آسٹریلین بیٹرز میں گلین میکسویل 77، مارنس لبوشین 40 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد نواز، حارث رؤف، محمد وسیم، شاداب خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 59 بالز پر 90 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ افتخار احمد نے 85 بالز پر 83 رنز بنائے، جبکہ محمد نواز نے 42 بالز پر نصف سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ فخر زمان 22، حسن علی اور امام الحق 16،16 رنز بنا سکے۔

واضح رہے کہ آج کے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاداب خان نے کی۔ جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا۔

اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں بھی نیوزی لینڈی نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ