’واہ، ہمارے لڑکے تو کرکٹ میچ میں بھی فٹبال کھیلتے ہیں‘

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں ہونے والے مینز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ اس وقت بھارت کے شہر حیدر آباد میں جاری ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی ہے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 352 رنز کا مشکل ہدف دیا ہے۔

ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم میں شمولیت پر کافی تنقید ہو رہی تھی لیکن آج کے میچ میں ان کی فیلڈنگ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

دوسرے وارم اپ میچ کی پہلی اننگز کے 25 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر گلین میکسویل نے ایک برق رفتار شارٹ کھیلی جسے حسن علی نے اپنے پاؤں سے روک کر یقینی چوکا روکا۔ ان کی اس بہترین کوشش کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسب رد عمل دے رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ماہم گیلانی نے حسن علی کی باؤنڈری روکنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں معروف فٹبالر رونالڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ کون ہے رونالڈو؟

وقاص نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں حسن علی کی باؤنڈری روکنے کی بھرپور کوشش کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حسن علی کا کیا کمال قدموں کا استعمال ہے۔
https://twitter.com/icricketfreak/status/1709151962652963045?s=20
صنم جمالی نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ حسن علی فٹبال کھیل رہے ہیں۔


یاد رہے کہ نومبر 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ نے میچ کا غالباً سب سے اہم لمحہ 19 ویں اوور کو بنایا جب شاہین شاہ آفریدی، جنہوں نے اس وقت تک تین اوور میں صرف 13 رنز دیے تھے، ان کے اوور کی تیسری گیند پر میتھیو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا جو مڈ وکٹ پر حسن علی کی طرف گیا، پاکستان نے اس وقت تک ورلڈکپ میں صرف ایک کیچ چھوڑا تھا اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فیلڈنگ کا معیار بہت عمدہ رہا تھا لیکن اس کڑے وقت میں حسن علی اپنے اعصاب پر قابو نہ رکھ سکے تھےاور پریشانی میں ہاتھوں میں آئی ہوئی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی یہی میچ کا لمحہ تھا جس نے پاکستان کو ٹرافی سے محروم کردیا۔

اس فتح کے بعد آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp