ماہرہ خان کی اپنی شادی میں بیٹے کے ساتھ اینٹری:اس سے زیادہ خوبصورت منظر کیا ہوگا؟

منگل 3 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت بھارت میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز ان کی مینیجر نے اتوار کی شب انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم کریم سے ہوئی ہے، ماہرہ گزشتہ روز سے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔

آج ماہرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ شادی کی تقریب میں داخل ہوتی ہیں اور اسٹیج کی طرف بڑھتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل
میڈیا پر وائرل ہو چکی ہ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

مداح ماہرہ خان کی بیٹے کے ساتھ انٹری اور پھر بیٹے کو ماں کے ہمراہ شادی کے اسٹیج پر بیٹھا دیکھ کر جذباتی دکھائی دیتے ہیں اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے اپنے جذبات کا اظہا کر رہے ہیں۔

ہانیہ نے ایکس پر ماہرہ خان اور اور انکے بیٹے کیا اسٹیج پر ایک ساتھ بیٹھے تصویر شیئر کی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش لوگ اس تصویر کی خوبصورتی کو سمجھ سکیں۔ ماہرہ خان نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا ہے چاہے وہ انکا بلاگ پیج ہو یا پھر شادی کا اسٹیج انہوں نے مثالی کام کیا ہے۔

ایک اور ایکس صارف ثوبیہ نے ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا کہ ماہرہ کے بیٹے کا انہیں شادی کے اسٹیج پہ لانا اورنکاح کے دوران ان کے ساتھ بیٹھنا بہت خوبصورت ہے۔

https://twitter.com/emerxalds/status/1709202396960678296?s=20

ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بہت قیمتی لمحہ ہے، خواتین محبت میں دوسرے موقعے اور خوش رہنے کی مستحق ہیں۔


زی چوہدری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ ویڈیو دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی رونے لگا گیا ہوں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ خوبصورت منظر شاید ہی کوئی اور ہوگا ۔

گزشتہ سال ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سلیم کریم سے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

انٹرویو میں جب ثمینہ پیرزادہ نے سوال پوچھا کہ کیا ماہرہ خان کو محبت ہوگئی ہے تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ ہاں شاید مجھے محبت ہوگئی ہے، لیکن میں اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتی کیوں کہ میں بہت شرمیلی ہوں۔

ثمینہ پیرزادہ نے اس دوران ماہرہ خان کو مبارکباد بھی دی اور سوال کیا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہیں؟ جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے آپ ان کو جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔

اس پر جب ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ نام بتانا چاہیں گی تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں بتانا چاہتی کیوں کہ یہ وہ خیال ہے جس کی حفاظت کو کرنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp