’گیٹ آؤٹ! آپ کی جرات کیسے ہوئی ہمارے احاطے میں آنے کی‘؟
سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لاہور بار کے سیکرٹری کو ایک پولیس افسر کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور بار کے سیکرٹری پولیس آفیسر کو کہہ رہے ہیں کہ ادھر کیا ہے؟ کیا کوئی بم دھماکے ہو رہے ہیں؟ یہ دہشتگرد ہیں؟
اس کے جواب میں پولیس افسر نہایت صبر و تحمل سے کوئی جواب دیتا ہے۔ وہ اس قدر آہستگی کے ساتھ جواب دیتا ہے کہ اس کی آواز کیمرے تک بھی نہیں آتی۔ اس کے جواب میں سیکرٹری بار ایک پھر پولیس افسر پر چیختے ہوئے کہتے ہیں کہ تمیز سے رہو اور یہاں سے نکل جاؤ۔ یہ ہمارا علاقہ ہے آپ کی جرات کیسے ہوئی کہ آپ یہاں اتنی پولیس لے کر آ گئے ہیں۔
All praise to police officer who bear it with patience stood calm n cool instead of aggressive behaviour n tone of lawyer 👏 pic.twitter.com/vXJhCpw9JL
— Khurram (@Khurram_zakir) October 3, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصروں کا انبار لگ گیا۔ کسی کا کہنا تھا کہ پولیس آفیسر کو سلام ہے جو اتنی خاموشی سے سب برداشت کر رہے ہیں تو کوئی سیکرٹری لاہور بار کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آیا۔
سیکرٹری اطلاعات بلوچستان حمزہ شفقت کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود افسر کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں ہونا چاہیے۔ پولیس نے فرض کی ادائیگی میں اپنے بہت سے بھائیوں کی قربانی دی ہے۔ اگر آپ تعریف نہیں کر سکتے تو کم از کم احترام کا مظاہرہ کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر رضا پی ایس پی کو میرا سلام
This is no way to treat an officer on duty . Police has sacrificed so many of their brethren in the line of duty. Pakistan is one of the most difficult countries for Police. If you can't appreciate at least show some respect . My salute to Dr Raza PSP https://t.co/XKwL18znPq
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) October 3, 2023
تحریک انصاف کی حامی ایک صارف ڈاکٹر فاطمہ لکھتی ہیں کہ ایس پی لاہور ایک وکیل کو گرفتار کرنے عدالت گُھسا تو لاہور بار کے سیکرٹری عمر وقاص وڑائچ نے کھری کھری سنا دیں۔
https://Twitter.com/p4pakipower1/status/1709240213971644509?s=20
ایک صارف نے کہا کہ جب صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو اکثر ایسے ہی ہوتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے اگر ہر بندہ اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری سے کرے تو کبھی ایسے حالات پیدا نہ ہوں۔
جب صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے تو اکثر ایسے ہی ہوتا ہے میرے خیال سے اگر ہر بندہ اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری سے کرے تو کبھی بھی ایسے حالات پیدہ نہ ہوں
عزت مآب ایس پی ڈاکٹر رضا صاحب ایک وکیل صاحب کو گرفتار کرنے عدالت ہی پُہنچ گئے اُس کے بعد ایس پی اور سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص… pic.twitter.com/mxcuRFHDqJ— Mehar Sharafat Ali (@SharafatPTIReal) October 3, 2023
مہر شرافت علی نے لکھا کہ عزت مآب ایس پی ڈاکٹر رضا صاحب ایک وکیل صاحب کو گرفتار کرنے عدالت ہی پُہنچ گئے اُس کے بعد ایس پی اور سیکرٹری لاہور بار عمر وقاص وڑائچ صاحب کی آپس میں ’پیار بھری‘ گُفتگو آپ بھی سُنیں۔