شہباز شریف کی طوفانی رابطہ مہم آج سے شروع

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج سے عوام اور کارکنوں سے رابطہ کی طوفانی مہم شروع کریں گے۔ وہ لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقے میں جائیں گے جہاں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارٹی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر اظہار خیال کریں گے۔ شہباز شریف پارٹی کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے اپنے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنے کے بعد شہباز شریف پہلی بار  رابطہ عوام مہم شروع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟