‘ورلڈ کپ چلتا رہے گا نیند پوری ہونی چاہیے’:کیاجنوبی افریقہ کے کپتان کیپٹن ڈے ایونٹ کے دوران واقعی سو گئے؟

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شائقین کرکٹ جہاں انتہائی پرجوش ہیں اور ون ڈے کرکٹ کے عالمی کپ کا بےصبری سے انتظار کر رہے وہیں لگتا ہے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما کچھ خاص پرجوش نہیں ہیں۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کیپٹن ڈے کے دوران جنوبی افریقہ کے کپتان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران سو رہے ہیں۔

یہ ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک دن قبل احمد آباد میں ہوا ۔ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب باقی ٹیموں کے کپتان صوفے پر جوڑے کی شکل میں بیٹھے تھے، ٹیمبا باووما کرسی پر اکیلے بیٹھے تھے اور انہوں نے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

تصویر وائرل ہوئی تو جہاں صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرے کر کے میمز کا انبار لگا دیا، ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا یہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے لیے ٹیمبا باوما کو برطرف کرنے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔ ان کا کپتان سلیپنگ بیوٹی ہے۔

ایک اور اکاؤنٹ نے مزاحیہ انداز میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا دنیا رہے اپنے راستے، میں رہوں اپنی مستی میں۔

ایک اور صارف نے جنوبی افریقہ کے کپتان کی تصویر کو مزاحیہ کیپشن دیتے ہوئے لکھا مجھ سے کوئی کچھ پوچھ ہی نہیں رہا میں سو جاتا ہوں۔

 


فیس بک پر ایک صارف نے جنوبی افریقہ کے کپتان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ہر اہم میچ میں ایسی ہی ہوتی ہے ، جس کا جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کیپٹن ڈے تو چلتا رہے گا بس نیند پوری ہونی چاہیے۔


واضح رہے کہ اس وائرل تصویر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جنوبی افریقہ کے کپتان نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کیمرہ اینگل کی غلطی ہے ، میں سو نہیں رہا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل