قاتل الیکٹرک اسٹیک بورڈز کی واپسی

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کمپنی کے تیار کردہ اور دنیا بھر میں فروخت کیے گئے تمام ون وہیل ای اسٹیک بورڈز کو جلد صارفین سے واپس منگوا لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ان اسٹیک بورڈز کی سواری کرنے والے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے کنزیومر پروڈکٹ سیفٹی کمیشن (سی پی ایس سی) نے ون وہیل اسٹیک بورڈ  کی سواری کو خطرناک قرار دیتے ہوئے امریکا میں فروخت ہونے والے تمام 300,000 اسٹیک بورڈز کی واپسی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سی پی ایس سی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ 2019 اور 2021 کے درمیان ون ویلز سے متعلق 4 اموات کی اطلاع موصول ہوئی تھی، نوٹس میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث دیگر طبی مسائل کا بھی ذکر کیا گیا جن میں دماغی تکلیف، ہچکیاں بندھ جانا، فالج، جسم کے اوپری اور نچلے حصوں کے فریکچر شامل تھے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 4 اموات سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئیں اور رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے کم از کم 3 واقعات میں سواروں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔

ون ویل اسٹیک بورڈ تیار کرنے والی کمپنی فیوچرموشن نے بتایا ہے کہ ون وہیل ای اسٹیک بورڈز کی واپسی کی درخواست صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا کے تمام صارفین کے لیے ہے جوکہ اس کی ویب سائٹ پر ایک لنک کے ذریعے جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

فیوچر موشن کی جانب سے ستمبر میں جمع کرائی گئی ایک قانونی دستاویز کے مطابق اسے امریکا میں 31 صارفین کی جانب سے مقدمات کا سامنا ہے جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تمام ون وہیل ای اسٹیک بورڈ کی سواری کے دوران گرے کیونکہ اسٹیک بورڈ غیرمتوقع طور پر بند ہو گیا تھا یا چلتے چلتے رک گیا تھا۔

سی پی ایس سی اور فیوچر موشن نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ون وہیل اسٹیک بورڈ کی سواری کے دوران ہیلمٹ اور گھٹنوں کے پیڈز کے استعمال کے علاوہ دیگر حفاظتی تدابیر پر بھی عمل کریں۔ دلچسپ امر تو یہ ہے کہ امریکا کی عدالتوں میں اس سے پہلے کبھی بھی الیکٹرک اسکیٹ بورڈز سے متعلق کسی مقدمے کی سماعت نہیں ہوئی ہے۔

برطانیہ میں الیکٹرک اسٹیک بورڈز فروخت کرنے والے اسٹور نے ون وہیل الیکٹرک اسٹیک بورڈز کی فروخت روک دی ہے اور کہا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں متعلقہ کمپنی سے رجوع کیا ہے اور صارفین کو اس بارے میں جلد آگاہ کر دیا جاے گا۔

برطانوی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانیہ کی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امریکا، برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بجلی سے چلنے والے آلات جیسے کہ ای اسکیٹ بورڈز اور ای اسکوٹر خریدنا اور نجی زمین پر ان کی سواری کرنے کی قانوناً اجازت ہے تاہم ان ممالک میں سڑکوں، فٹ پاتھوں اور سائیکل لین پر نجی ملکیت والے آلات کا استعمال غیر قانونی ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال سی پی ایس سی نے صارفین سے درخواست کی تھی کہ وہ ون وہیلز کو استعمال کرنا ترک کر دیں تاہم اس وقت فیوچرموشن نے اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کا اسٹیک بورڈ سواری کے لیے بالکل محفوظ ہے۔

حادثات سے بچاؤ کا نیا فیچر

ہیپٹک بز

فیوچر موشن نے کہا ہے کہ اس کے پاس ایک جدید سیفٹی الرٹ فیچر ہے جسے صارفین اپنے ون وہیل اسٹیک بورڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اپ ڈیٹ کر سکیں گے، اس فیچر کا نام ’ہیپٹک بز‘ ہے جو کہ دراصل ایک الرٹ ہے جو الیکٹرک اسٹیک بورڈ کی سواری کرنے والا فرد ممکنہ حادثے سے قبل سن یا محسوس کر سکتا ہے۔

ہیپٹک بزیقیناً ایک حیرت انگیز فیچر ہے مگر یہ صرف مخصوص ون ووہیل الیکٹرک اسٹیک بورڈز کے ماڈل میں استعمال یا انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp