پاکستان اور ناروے کا مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ناروے نے سرمایہ کاری، جہاز رانی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ناروے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12واں دور آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایمبیسیڈر محمد سلیم نے کی جبکہ ناروے کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ڈیپارٹمنٹ فار ریجنل افیئرز @NorwayMFA ویب جورن ڈیسویک نے کی۔

دونوں فریقوں نے 2021ء میں منعقدہ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، جہاز رانی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور اعلیٰ تعلیم سمیت شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

نارویجن وفد کو حکومت پاکستان کی طرف سے حال ہی میں قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، وفد کو اس کونسل کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع  تلاش کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp