آئی ٹی میں نوجوانوں کی تربیت، نیوٹیک یونیورسٹی کا کراچی چیمبر آف کامرس سے معاہدہ

بدھ 4 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، پاکستان کی پہلی یونیورسٹی فار انڈسٹری ’نیو ٹیک‘ صنعتی انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے نیو ٹیک کراچی کیمپس کے اسٹریٹجک شراکت داری کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، نیو ٹیک کراچی کیمپس پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کرنے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

مفاہمت کی اس یادداشت کی رو سے نیو ٹیک کراچی کیمپس پاکستان کی برآمدات کو چار گنا بڑھائے گا اور 16 انڈسٹریز کو افرادی قوت مہیا کرے گا۔

اس موقع پر ریکٹر نیوٹیک جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز، پروریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ خالد جاوید اور رجسٹرار نیوٹیک بریگیڈیئر ریٹائرڈ عدنان قاسم نے کراچی چیمبر آف کامرس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ٹی کے تمام شعبوں کی افرادی قوت تیار کی جائے گی، معظم اعجاز

کراچی چیمبر آف کامرس کو نیو ٹیک کے ریکٹر معظم اعجاز نے بتایا کہ کیمپس قائم کرنے کے لیے 50 ایکڑ اراضی حاصل کر لی ہے۔ کیمپس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں کی افرادی قوت شارٹ کورسز کے ذریعے تیار کرے گا، جسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر استعمال کیا جا سکے گا۔

نیو ٹیک مالیاتی، خدمات اور فیشن ڈیزائننگ سمیت دیگر شعبوں میں تعلیم مہیا کر رہا ہے، نیو ٹیک نے افرادی قوت فراہمی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

نیوٹیک نے تربیت دے کر نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنا شروع کر دیا ہے

نیوٹیک نے تربیت دے کر نوجوانوں کو جاپان بھیجنا شروع کر دیا ہے، جرمنی کو بھی 70 لاکھ افرادی قوت کی ضرورت ہے، نیوٹیک نوجوانوں کو تربیت دے کر روزگار کے حصول کی صلاحیت دے رہا ہے۔

اس موقع پر زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ نیوٹیک کراچی کیمپس درآمدات کو کم کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مقامی صنعتوں کو بااختیار بنا کر صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp