متحدہ عرب امارات نے کون سے پاکستانی شہروں کے باسیوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کی اور کیوں؟

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شہریوں کے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزٹ ویزے پر پابندی کے حوالے سے کافی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان میں یو اے ای کے سفارتخانے کی جانب سے پاکستان کے بعض شہروں کے باسیوں کے لیے وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے تمام پاکستانیوں کو ویزہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ویزے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹ محمد فرحد نے بتایا کہ یہ پابندی پورے پاکستان کے لیے نہیں مگر بعض مخصوص شہروں کے باسیوں کو یو اے ای کے ویزے حاصل کرنے میں دشواری ہے کیوں کہ ان شہروں کے باسیوں کے وزٹ ویزوں پر عارضی پابندی ہے۔

محمد فرحد نے بتایا کہ ایبٹ آباد، کوہاٹ، اٹک، ڈیرہ غازی خان، اسکردو، لاڑکانہ، مظفر آباد اور چند دیگر شہریوں کے باسیوں کے لیے وزٹ ویزے پر یو اے ای کے سفارتخانے نے پابندی عائد کی ہے۔ ان شہروں پر پابندی کی وجہ یہ ہے کہ جس شہر کے لوگ وہاں جا کر کسی غیر مناسب سرگرمی کا حصہ بن جائیں یا پھر وزٹ ویزے کی مدت پوری ہونے کے باوجود بھی واپس نہ آئیں تو پھر یو اے ای کا سفارتخانہ چند مہینوں کے لیے اس شہر کے ویزے بند کر دیتا ہے۔

دی ویژن ٹریولز کے سربراہ فضل الہی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شہریوں پر صرف ابو ظہبی کی جانب سے پابندی ہے، اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ پاکستانی وزٹ ویزہ پر جاتے ہیں مگر ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی طویل عرصہ وہاں گزارتے ہیں جس کی وجہ سے ابوظہبی کا ویزہ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے، یہ پابندی عارضی ہے اور چند ماہ کے بعد دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

اسی حوالے سے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ایک ذمہ دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سراسر غلط ہے اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ آسانیاں ہیں، ویزے کے حصول میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے۔ ہمارا سارا سسٹم آن لائن ہے۔ بعض ممالک میں ہمارے ویزہ سینٹرز بھی موجود ہیں،مگر پاکستانیوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹس کی جانب سے یہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ پاکستان کے کچھ مخصوص شہروں میں رہنے والے لوگوں کے لیے ویزہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ اگر کوئی اپلائی کرتا ہے اور اس کے کوائف ٹھیک ہو تو 10 سے 15 دن میں بھی اسے ویزہ مل جاتا ہے۔

مزید کہا کہ اگر کوئی یو اے ای جا کر کسی غیر مناسب سرگرمی میں ملوث ہو جائے تو ظاہر ہے اسے اگلی بار ویزہ ملنا مشکل ہوگا کیونکہ اکثر لوگ وہاں وزٹ ویزے پر جاتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ  بہت نامناسب بات ہے۔ اس پر متحدہ عرب امارات کے بہت سخت رولز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ