امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کی ایک خاتون نے اپنے گھر کے باہر کئی مربع فٹ پر پھیلے فٹ پاتھ پر چاک کے ساتھ دُنیا کی سب سے بڑی نقش نگاری بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کے لیے درخواست بھی دے دی ہے۔
امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے علاقے ساؤتھ ونڈسر سے تعلق رکھنے والی پریتی گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ اس نے 2389.59 مربع فٹ رقبے پر چاک کے ذریعے محیط ناردرن لائٹس کی تصویر کشی کی ہے جسے تیار کرنے میں انہیں 3 دن لگے۔
پریتی گنڈاپور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’مجھے لگتا ہے کہ ناردرن لائٹس فطرت کا ایک حیرت انگیز فن ہے جس میں بہت سارے رنگ بھرے ہوتے ہیں۔
پریتی گنڈا پور اپنے آرٹ ورک کوگنیز ورلڈ ریکارڈ سے تسلیم کروانے کے لیے درخواست بھی دے چکی ہیں۔ ایک آرٹسٹ کی طرف سے سب سے بڑے چاک اسٹریٹ آرٹ کاموجودہ ریکارڈ 2،152.78 مربع فٹ ہے اور اسے جیووانی باسل نے 2021 میں بنایا تھا۔
پریتی گنڈاپور نے کہاکہ یہ نقش نگاری کر کے وہ اپنی صلاحیتوں کو پرکھنا چاہتی ہیں، ان کا کہنا ہےکہ اگر میں اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب ہو گئی تو یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہو گی۔