اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 ستمبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.61 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی ہے۔